Thursday, November 21, 2024, 2:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے: امریکی وزیر دفاع

غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے: امریکی وزیر دفاع

اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: رکن کانگریس رو کھنا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ غزہ میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کانگریس اجلاس میں شریک تھے جس میں رکن کانگریس رو کھنا نے ان سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے فلسطینیوں کے بارے میں پوچھا۔

امریکی وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے مارے جاچکے ہیں۔

بعد ازاں رکن کانگریس رو کھنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کے ہتھیار اور گولہ بارود کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

banner

رکن کانگریس نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس حوالے سے اعدادو شمار نہیں دے سکے ہیں کہ امریکا نے اب تک کتنا جنگی سازو سامان اسرائیل کو منتقل کیا ہے۔

رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک 21 ہزار سے زائد جنگی سازو سامان اسرائیل کو دیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ جب ہم جنگی سازو سامان اپنے اتحادیوں کو فراہم کرتے ہیں تو وہ اسے جوابی ردعمل میں استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024