37
غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی منظور کردہ تجاویز پر اسرائیل نے اتفاق نہیں کیا تھا، مزید برآں جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔