Saturday, April 19, 2025, 5:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا: اسرائیلی فوج کا اعلان

غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا: اسرائیلی فوج کا اعلان

16 سالوں سے غزہ پراقتدار کرنے والے حماس نےاپنا کنٹرول کھو دیا: اسرائیلی وزیردفاع

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا ہے ۔

آئی ڈی ایف نے ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں اسرائیلی فوجی غزہ کی پارلیمنٹ میں اپنے ملک کا پرچم لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر میں آئی ڈی ایف کے فوجی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فوجی دستوں نے حماس کی پارلیمنٹ ، حکومتی عمارات ، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انجینئیرنگ فیکلٹی جو اسلحہ سازی کے ادارے کے طور پر کام کرتا ہے پر قبضہ کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع یوآوگیلینٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جواسرائیلی فوج کو روک سکے۔ فوجی ہرطرف سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ 16 سالوں سے غزہ پراقتدار کرنے والے حماس نےاپنا کنٹرول کھو دیا ہے۔ جنگجو جنوب کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کووہاں کے شہری لوٹ رہے ہیں۔ انہیں حکومت پرکوئی بھروسہ نہیں رہا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024