Monday, July 21, 2025, 11:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ پر امریکی پالیسیوں کی مخالفت میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان عہدے سے مستعفی

غزہ پر امریکی پالیسیوں کی مخالفت میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان عہدے سے مستعفی

امریکہ کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہیں : ہالا ہریت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ میں جنگ سے متعلق واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ہالا ہریت دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور تقریباً دو دہائیاں قبل امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال رہی تھیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈاِن پر لکھا کہ انہوں نے 18 سال تک ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق پالیسی کے خلاف ہیں اور احتجاجاً وہ استعفیٰ دے رہی ہیں۔

banner

غزہ پر بمباری پر اسرائیل کی غیرمشروط حمایت کے خلاف کئی امریکی سفارت کار اپنے عہدے سے استعفے دے چکے ہیں۔

قبل ازیں تقریباً ایک ماہ قبل محکمہ خارجہ کے انسانی حقوق کے بیورو کی اینیل شیلین نے بھی اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، اور محکمہ خارجہ کے عہدیدار جوش پال نے بھی اکتوبر 2023 میں مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

امریکی محکمہ تعلیم میں ایک سینئر اہلکار طارق حبش جو کہ فلسطینی نژاد امریکی ہیں، نے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024