امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد تہران کے بحری جہازوں کے ذریعے غیر قانونی تیل کو دنیا کی منڈیوں میں پہنچانے کے عمل کو روکنا ہے۔
واشنگٹن نے تیل کی غیرقانونی تجارت میں استعمال ہونے والے بحری جہازوں کے بیڑے کو “شیڈو فلیٹ” کا نام دیا ہے۔
محکمہ انصاف کی طرف سے 35 بحری جہازوں اور ملوث آپریٹرز کے خلاف اعلان کردہ یہ پابندیاں رواں سال 11 اکتوبر کو عائد کیے گئے تعزیرات کو مضبوط بنائیں گی۔
قائم مقام سیکرٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس بریڈلی اسمتھ نے کہا ہے کہ “ایران اپنی پٹرولیم کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے جوہری پروگرام کی ترقی، بیلسٹک میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ، اور اپنے علاقائی دہشت گرد اتحادیوں کی سرپرستی کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔”