127
فرانس میں حملے کے خدشے کے پیش نظر لوور میوزیم کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر خالی کر اکر بند کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز فرانس کے شہر اراس کے ایک ہائی اسکول میں چاقو سے حملہ کے بعد فرانس بھر میں ہائی الرٹ ہے۔
لوور میوزیم کو انتباہی پیغامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر“ خالی کرالیا گیا اور غیر معمولی طور پر بند کر دیا گیا۔

گزشتہ روز فرانس کے شمال میں ایک چیچن شخص نے چاقو کے وار کر کے ایک استاد کو قتل کر دیا تھا۔
