Wednesday, June 18, 2025, 10:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

دھماکہ عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں ہوا: پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پیرس کے مشرقی علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کے نتیجے میں اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے شخص نےگھبرا ہٹ میں نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں دھماکا ہوا وہاں سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

banner

حکام نے دھماکا گیس کی وجہ سے ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024