فلسطینی فوٹو گرافر محمد سالم نے غزہ کے جنگ زدہ ماحول میں زندگی کو بچانے کی عکاسی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ جیتا ہے
فوٹو گرافر نے 17 اکتوبر 2023 کو جنوبی غزہ کے شہرخان یونس کے جنگ زدہ الناصر اسپتال میں اس وقت بنائی تھی جب اسرائیلی فوج موت بانٹ رہی تھی اور ایک نومولود بچی کی ماں بھی اسی جنم دینے کے بعد ہلاک ہو گئی تھی۔
مگر اس کی 36 سالہ چچی اناس ابو معمر اس بچی کی زندگی بچانے لئے اپنی جان کی پرواہ کرنے کو تیار نہ تھی، 39 سالہ محمد سالم نے اپنے کیمرے کی انکھ سے انہی لمحات کو محفوظ کر لیا تھا۔
17 اکتوبر کو بنائی گئی اس تصویر پر محمد سالم کو ڈبلیو پی پی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
محمد سالم نے کا کہنا ہے ‘ یہ محض ایک تصویر نہیں ہے کہ جس کے ایوارڈ پانے پر خوشی منائی جائے ‘ میں نے محسوس کیا کہ تصویر غزہ کی پٹی میں درپیش حالات اس کے وسیع تر احساسات کا خلاصہ ہے۔’