53
پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں غربت سے تنگ طاہر نامی شخص نے بیوی اور3 بیٹیوں کو قتل کردیا، اور اس کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ طاہر قرض کی ادائیگی نہیں کرسکا، اس لئے اس نے انتہائی قدم اٹھایا، اور خود کشی کرنے سے پہلے اس نے ایک خط بھی لکھا۔
طاہر نے اپنے خط میں لکھا کہ میں لوگوں کے پیسے ادا نہیں کر پا رہا، جس کی وجہ سے خود کو اور بچوں کو مار رہا ہوں۔