Thursday, November 21, 2024, 2:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان پہلا میچ برابر

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان پہلا میچ برابر

فیصلہ کن میچ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

یفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ میزبان ملک کے دارالحکومت نوم پنھ کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کے بہترین دفاعی کھیل کی بدولت کمبوڈیا کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی حریف کے خلاف گول کرنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں، کمبوڈیا کے خلاف ڈرا میچ کی بدولت پاکستان کا مسلسل 12 شکست کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

banner

دونوں ٹیموں کے درمیان کوالیفائرز کا فیصلہ کن میچ پاکستان میں اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں 17 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024