Thursday, November 14, 2024, 12:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں ایک اوراسرائیلی حملہ،حزب اللہ کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ہلاک

لبنان میں ایک اوراسرائیلی حملہ،حزب اللہ کے سینئر رہنما ساتھیوں سمیت ہلاک

اسرائیل سے بڑے پیمانے پر کشیدگی نہیں چاہتے: حسن نصر اللہ

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دیگر تین مرنے والوں میں ابراہیم عفیف، ہادی علی رضا اور حسین علی محمد غزالہ شامل ہیں۔

حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی نہیں چاہتے۔

یہ واقعہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی تقریر کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا سوچتا ہے، تو ہماری لڑائی سرحدوں اور ضوابط سے ماورا ہو گی “۔

banner

انہوں نے کہا کہ حماس کے پولٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کا قتل ایک بڑا اور خطرناک جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، دشمن اس کی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

7اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے، لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان روزانہ بمباری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024