100
بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 39 سالہ کیرئیر میں کئی اہم پوسٹس پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے جنہیں گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
