67
امالدیپ کا کہنا ہےکہ بھارت کے نگرانی کرنے والےطیاروں کو آپریٹ کرنے والے فوجی اہلکاروں کو بھارت نے واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔
مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے مطابق ادو میں تعینات 25 بھارتی فوجی 10 مارچ سے پہلے جزیرہ نما سے واپس جا چکے ہیں، جو دونوں فریقوں کی طرف سے طے شدہ انخلاء کا باضابطہ آغاز ہے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں تعینات بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کو ملک سے واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
دونوں فریقوں نے 10 مئی تک مالدیپ میں تعینات 89 بھارتی فوجیوں اور ان کے معاون عملے کی واپسی مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔