108
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل تیسرے روز ہزاروں روپےکم ہوئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکا بھاؤ آج 5 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہے۔
گزشتہ روز ملکی صرافہ میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 10 ہزار 500 روپےکی کمی ہوئی تھی جب کہ ایک روز قبل فی تولہ سونا 6 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا۔
رواں ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 ہزار 300 روپےکمی ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 921 ڈالر فی اونس ہے۔
