Thursday, November 21, 2024, 6:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’موئے موئے نہیں اوئے ہوئے‘، چاہت فتح علی خان کا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ

’موئے موئے نہیں اوئے ہوئے‘، چاہت فتح علی خان کا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ

گانے کی دھن اور بول بغیر اجازت استعمال کرنے پر یوٹیوب کی کاپی رائٹ اسٹرائک

by NWMNewsDesk
0 comment

مزاحیہ گلوکاری سے مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی کےوائرل گانے ’بدوبدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ چاہت فتح علی خان نے ماضی کے مشہور پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا ری میک گانا اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا جسے 28 ملین ویوز ملے تھے۔

یہ گانا نہ صرف پاکستان اور انڈیا بلکہ دنیا بھر میں خوب وائرل ہوا، بالی وڈ کی نامور شخصیات سمیت انٹرنیٹ صارفین نے اس پر ریلز اور ویڈیوز بنائیں۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانا سنہ 1973 کی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ میں پہلی مرتبہ شامل کیا گیا تھا، اس گانے کو شاہد خان نے لکھا تھا جبکہ موسیقی بخشی وزیر نے ترتیب دی اور نور جہاں نے اس کو گایا تھا۔
تاہم چاہت فتح علی خان نے اس گانے کی دھن اور بول اپنے گانے میں بغیر اجازت استعمال کیے جسے اب یوٹیوب نے کاپی رائٹ اسٹرائک دے کر ہٹا دیا ہے۔

banner

اس سے قبل بھی چاہت فتح علی خان اپنے متعدد گانے ریلیز کر چکے ہیں لیکن ’بدوبدی‘ دنیا بھر میں کافی مقبول ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024