Saturday, July 26, 2025, 1:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مودی کو ووٹ نہ دو، عامر خان اور رنویر سنگھ کی جعلی ویڈیوز وائرل

مودی کو ووٹ نہ دو، عامر خان اور رنویر سنگھ کی جعلی ویڈیوز وائرل

دونوں اداکاروں نے ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں عام انتخابات کے دوران ہالی وڈ سیلیبریٹیز کے ڈیپ فیک وڈیو وائرل ہو گئیں

آن لائن وائرل ہونے والے جعلی ویڈیوز میں بالی وڈ کے صف اول کے دو ایکٹر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اور لوگوں سے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کو دوٹ دینے کی اپیل کرتے نظر آئے ہیں۔

ایک ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے جس میں عامر خان دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو 41 سیکنڈ کی ہے اور اس میں رنویر سنگھ موجود ہیں۔

دونوں ایکٹر لوگوں سے یہ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وزیراعظم کے طور پر بھی اپنے دونوں ادوار میں وہ ملک کے اہم معاشی مسائل کو حل نہیں کر سکے ہیں۔

banner

دونوں ویڈیوز کے آخر میں وہ کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ دونوں ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔ دونوں اداکاروں نے ان ویڈیوز میں میں اپنی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ہٹائے جانے تک انہیں پانچ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا تھا۔

پولیس نے عامر خان اور رنویر سنگھ کی جعلی ویڈیو بنانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024