Thursday, September 19, 2024, 8:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ، گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ، گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، رپور

by NWMNewsDesk
0 comment

ادارہ شماریات نے مہنگی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ کی گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 21 روپے مہنگا ہوا۔

ڈبل روٹی 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 2 روپے، آلو فی کلو 1 روپے مہنگا ہوا۔دال مسور 11 روپے فی کلو، دال مونگ 5 اور دال ماش 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ دال چنا اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

banner

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 16 روپے سستی ہوئی، جبکہ دودھ، دہی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024