میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کینین کھلاڑی کیلون کپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
مغربی کینیا میں کیلون کپٹم کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی عمر 24 برس تھی۔
حادثے میں کیلون کپٹم کے کوچ روانڈا کے گروائس ہاکیزیمانا بھی چل بسے جبکہ کار میں سوار خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
کیلون کپٹم کار چلا رہے تھے جو کنٹرول سے باہر ہونے پر الٹ گئی تھی۔
World Athletics is deeply saddened to hear that marathon world record-holder Kelvin Kiptum died in a road traffic accident on Sunday at the age of 24.
Obit: 🔗 https://t.co/0CF1NbAzgw pic.twitter.com/TgWepi0cok
— World Athletics (@WorldAthletics) February 11, 2024
کیلون کپٹم نے دو گھنٹے 35 سیکنڈز کے ساتھ میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔