Friday, November 22, 2024, 2:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میری حالت ڈوبتے سورج جیسی ہے، چیف جسٹس الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

میری حالت ڈوبتے سورج جیسی ہے، چیف جسٹس الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گ

by NWMNewsDesk
0 comment

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال سپریم کورٹ کے افسران اور اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑےاچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک کو معاشی و دیگر چیلینجز کا سامنا ہے، جب سب اکھٹے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔

banner

چیف جسٹس نے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور کل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024