Sunday, December 22, 2024, 7:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میری صدارتی مہم کی طاقت عوام ہیں: کاملا ہیرس

میری صدارتی مہم کی طاقت عوام ہیں: کاملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ صدارتی نامزدگی کے بعد عطیات جمع کرنے کی اپنی پہلی مہم میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکیوں کی آزادیاں چھیننے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں کے ایک پرجوش گروپ سے کہا کہ وہ اس صدارتی دوڑ میں ایک کمزور حیثیت میں شامل ہوئیں تھیں اور انتخابی مہم میں بڑھتے ہوئے جوش و خروش سے انہیں یہ اعتماد ملا ہے کہ وہ ٹرمپ کو شکست دے سکتی ہیں۔

ہیرس کا کہنا تھا کہ ’’میں قوم کو آگے لے جانے کے لیے لڑوں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔‘‘

یرس نے ٹرمپ اور نائب صدارت کے لیے ان کے انتخابی ساتھی سینیٹر جے ڈی وینس کی جانب سے اپنی ذات اور دیگر ڈیموکریٹس پر کیے گئے حملوں پر بھی طنز کیا۔

banner

امریکی نائب صدر کا اشارہ وینس کے 2021 کے ایک انٹرویو کی طرف تھا جس میں انہوں نے ہیرس سمیت کچھ بے اولاد معروف ڈیموکریٹس کو بے اولاد بلیاں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ میں ان کا کوئی اسٹیک نہیں ہے۔

ہیرس کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میرے کچھ ریکارڈ کے بارے میں سفید جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ اور ان کے انتخابی ساتھی جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ محض جھوٹ ہے۔ آپ نے انہیں جس خانے میں رکھا ہوا ہے، وہ درست ہے۔

ہیرس کا ری پبلکن پارٹی کی جانب سے بعض افراد کو ٹکٹ جاری کرنے کو حیران کن کہنا اور ٹرمپ اور وینس کے کچھ پر جوش خطابات کو قابلِ اعتراض کہنا ان کی انتخابی مہم کا ایک حصہ دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024