Saturday, April 19, 2025, 8:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میکسیکو نے سفارتخانے میں فورسز کے چھاپے کے بعد ایکواڈور سے سفارتی تعلقات معطل کردیے

میکسیکو نے سفارتخانے میں فورسز کے چھاپے کے بعد ایکواڈور سے سفارتی تعلقات معطل کردیے

سفارتخانے سے ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکو نے سفارتخانے میں پولیس کے زبردستی گھسنے اور چھاپے پر احتجاجاً ایکواڈور سے اپنے سفارتی تعلقات معطل کردیئے ہیں۔

ایکواڈور کے دارالحکومت کوئیٹو میں واقع میکسیکو کے سفارتخانے میں اسپیشل فورسز نے چھاپہ مارا جہاں سے ایکواڈور کے سابق نائب صدر جارج گلاس کو گرفتار کیا گیا جو وہاں سیاسی پناہ کے لیے موجود تھے۔

ایکواڈور کے سابق صدر جارج گلاس کو کرپشن کے مقدمات میں دو مرتبہ سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ گزشتہ برس دسمبر سے میکسیکو کے سفارتخانے میں موجود تھے۔

ایکواڈور کی اسپیشل فورسز پوری تیاری کے ساتھ جمعہ کی رات سفارتخانے میں داخل ہوئیں اور سابق نائب صدر کو گرفتار کرلیا۔

banner

میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سفارتخانے نے جارج گلاس کو سیاسی پناہ کی پیشکش کی تھی۔

میکسیکو کی جانب سے جارج گلاس کو ملک سے بحفاظت واپسی کا راستہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میکسیکو کے سفارتخانے میں چھاپے کے کچھ دیر بعد ایکواڈور کے صدارتی دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ ایکواڈور ایک خودمختار قوم ہے اور ہم کسی مجرم کو آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

علاوہ ازیں میکسیکو کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سکیورٹی فورسز کے سفارتخانے میں زبردستی گھسنے اور سابق نائب صدر کی گرفتاری کو اپنے ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024