مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، نہ صرف انجام کو پہنچا بلکہ ذلیل و خوار ہوا۔
Nawaz Sharif’s comebacks have been stronger than his setbacks. Another one is unfolding, Alhamdolillah! pic.twitter.com/iclgtPoI8C
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2023
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف کی پارٹی ختم ہوگئی، اور وہ نااہل ہوگیا، مشرف دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا لیکن نواز شریف سرخرو ہوئے، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔