Thursday, November 14, 2024, 3:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی چوری کرنے والوں اور واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی چوری کرنے والوں اور واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر توانائی محمد علی اور وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں سمیت گردشی قرضوں کے امور پر بریفنگ دی گئی اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی،نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نقصان والے ڈسکوز پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر نگران وزیراعظم نے ریکوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

banner

انہوں نے ہدایت کی کہ تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024