48
یورپی ملک نیدرلینڈز کے علاقےروٹر ڈیم میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے2 افراد کو ہلاک کر دیا۔
سٹی پولیس کے مطابق جنگی سامان سے لیس نامعلوم شخص نےایک فلیٹ میں فائرنگ کی اور پھر قریبی میڈیکل سنٹر میں جا گھسا، جس کے بعد دونوں جگہوں پر آگ لگ گئی ، جو بعدمیں بجھا دی گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی دو مختلف جگہوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام نے بعد میں بتایا کہ روٹرڈیم،فائرنگ کرنےوالا طالب علم ہے، جس کو گرفتارکرلیاگیاہے۔