Wednesday, March 12, 2025, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار

ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے مشتبہ شخص کو مزاحمت کرنے سے منع کیا، لیکن اچانک تین گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پولیس افسران زمین پر گر گئے، جبکہ مشتبہ شخص فرار ہوگیا۔

banner

ایک اور مقامی شہری ٹائلر لین نے کہا کہ فائرنگ کے بعد پولیس نے ان کے گھر کے عقب میں بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کیے اور شہریوں کو کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی۔

پولیس مشکوک شخص کی تلاش میں مصروف ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024