Sunday, July 20, 2025, 1:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورغلائے گئے لوگوں کو شک کا فائدہ دیا جا چکا، نو مئی کے اصل ذمہ داران کو حساب دینا ہو گا: آرمی چیف

ورغلائے گئے لوگوں کو شک کا فائدہ دیا جا چکا، نو مئی کے اصل ذمہ داران کو حساب دینا ہو گا: آرمی چیف

ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، ہے، عاصم منیر کی یادگار شہدا پر گفتگو

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مظلوم بننے والے 9 مئی کے اصل لیڈروں کا اب احتساب ہوگا، شرپسندوں نے یادگار شہدا کی دانستہ بے حرمتی کی، ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن میں یاد گار شہداء پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا، دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

banner

جنرل عاصم منیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کرپیش کررہے ہیں، ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا، ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، اِن ورغلائے ہوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے تاہم اِس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرتے ہیں کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب اُن کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے فوجی افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو ہماری کمزوری اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024