Sunday, December 22, 2024, 7:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈ کپ ، کیویز کی وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست

ورلڈ کپ ، کیویز کی وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست

نیوزی لینڈ نے 346 رنز کا ہدف 43.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

حیدر آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے، محمد رضوان 103 اور کپتان بابر اعظم 80 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

سعود شکیل نے 53 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ آغا سلمان نے ناقابل شکست 33، شاداب خان نے 16 اور افتخار احمد نے 7 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہینری، جیمز نیشم اور لوکی فرگوسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

banner

جواب میں نیوزی لینڈ نے 43.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا اور قومی ٹیم کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

راچن رویندر 97 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ مارک چیپ مین نے 65، ڈیرل مچل نے 59، کین ولیمسن نے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے اسامہ میر نے دو، حسن علی ، آغا سلمان اور محمد وسیم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024