وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت كے زیر اہتمام تعلیم كے عالمی دن پر لرننگ فار پیس كے عنوان سے مركزی تقریب نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد كی گئی
صدر پاكستان ڈاكٹر عارف علوی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شركت كی۔
تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے متعلق حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہ کہ ان بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لئے ”تعلیمی ایمرجنسی“ لگائی جائے اور مزید تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ، ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام اور مساجد کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے،مساجد میں تعلیم دینے کے لئے نئے گریجوایٹس اور انٹرمیڈیٹ بچے اور بچیوں کی خدمات حاصل کیں جائیں، اعلیٰ تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے
اس موقع پر نیشنل انڈومنٹ اسكالر شپ فار ٹیلنٹ نسٹ كی جانب سے خصوصی اسٹال سجایا گیا جس میں طلبہ كو تعلیمی وظائف اور معلومات فراہم كی گئیں۔
نسٹ مختلف شعبہ جات میں غریب اور مستحق بچوں كو میرٹ كی بنیاد پر تعلیمی وظائف فراہم كرتا ہے ۔ادارے کی جانب سے اب تک 6 ہزار سے زائد طلبہ ڈگری لیول ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں وظائف سے مستفید ہو چكے ہیں۔
بیسک ایجوكیشن كمیونٹی اسكولز كے بچوں نے تقریب میں ٹیبلوز پیش بھی كئے۔