Wednesday, March 18, 2026, 5:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وینزویلا کے ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 16 افراد ہلاک

وینزویلا کے ہائی وے پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 16 افراد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچا

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وینزویلا کے گران ماریسکل ڈی آیاکوچو ہائی وے پر پیش آیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ہائی وے پر پہلے سے پیش آئے حادثے کی وجہ سے گاڑیاں رکی ہوئی تھیں اور ہائی وے کے کلیئر ہونے کا انتظار کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرک قطار میں کھڑی گاڑیوں میں جا گھسا۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

banner

چیف فائر آفیسر جوآن گونزالیز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024