Thursday, September 19, 2024, 8:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وینیزویلین صدر کے قتل کی سازش ناکام، امریکی فوجی سمیت 6 غیر ملکی گرفتار

وینیزویلین صدر کے قتل کی سازش ناکام، امریکی فوجی سمیت 6 غیر ملکی گرفتار

سی آئی اے وینزویلا کے صدر کو قتل کرنے کا چاہتی ہے؛ وزیر داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے قتل کی سازش کے الزام میں 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیرِداخلہ ڈایوزڈاڈو کبیلو نے گرفتاریوں کا اعلان سرکاری ٹی وی پر ایک خصوصی بیان میں کیا۔

وزیرِداخلہ ڈایوزڈاڈو کبیلو نے بتایا کہ ملزمان میں میں تین امریکی، دو ہسپانوی اور ایک چیک باشندہ شامل ہے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو صدر نکولس مدورو کے قتل کے مشن پر بھیجا گیا تھا۔

banner

کبیلو نے بتایا کہ جن غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن میں امریکی نیوی کا ایک اہلکار ولبرٹ جوزف کاسٹانیڈا گومز بھی شامل ہے، وہ نیوی سیل ہے جو افغانستان، عراق اور کولمبیا میں خدمات انجام دے چکا ہے۔

وزیرِداخلہ ڈایوزڈاڈو کبیلو نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے وینزویلا کے صدر کو قتل کرنے کے درپے ہے، انہوں نے ٹی وی پروگرام میں وہ ہتھیار بھی دکھائے جو مبینہ طور پر اِن غیر ملکی باشندوں سے ضبط کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی بحریہ کے سیل سمیت تین امریکیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم وینزویلا میں ہسپانوی سفارت خانے نے کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024