امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران 2017 میں اپنا پہلا غیرملکی دورہ بھی ریاض کا ہی کیا تھا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیاوِٹ نے منگل کے روز رپورٹرز کو صدر ٹرمپ کے دورۂ مشرق وسطیٰ سے متعلق بتایا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنے دورے کے دوران غزہ میں جنگ بندی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے پلان سے اتحادیوں کو آگاہ کریں گے
سعودی عرب امریکہ کی خارجہ پالیسی میں زیادہ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مملکت نے حال ہی میں امریکہ اور روس اور یوکرین کے مابین بات چیت کی میزبانی کی ہے۔
صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور امریکہ نے مملکت کا ابراہم اکارڈز میں ممکنہ شریک کے طور پر انتخاب کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپنا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے۔
ان کا 6 مارچ کو کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر آئندہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مملکت جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران 2017 میں اپنا پہلا غیرملکی دورہ بھی ریاض کا ہی کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے بھی تاحال صدر ٹرمپ کے دورے کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔