Sunday, December 22, 2024, 9:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کا درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

ٹرمپ کا درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان

میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا

by NWMNewsDesk
0 comment

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ممالک سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو،کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھاری ٹیکس لگانےکا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 20 جنوری کو میکسیکو اورکینیڈا سےآنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی منظوری دوں گا اور یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے۔

banner

امریکہ میں منشیات کی ترسیل روکنےکے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہےگا، چینی حکام نے وعدہ کیا تھا کہ وہ منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین اور امریکہ منشیات کےخلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں

چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے،کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024