سوئس پولیس نے بتایا کہ ایک 32 سالہ ایرانی پناہ گزین نے مغربی سوئٹزرلینڈ میں ایک ٹرین میں 15 سے زائد افراد کو کلہاڑی اورچاقو کے زور کئی گھنٹے یرغمال بنا کر رکھا تھا، تاہم اس واقعے میں کوئی یرغمالی زخمی نہیں ہوا۔
یرغمالیوں کی رہائی کے لئے کئے گئے آپریشن میں 60 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’’تمام مغویوں کو باحفاظت رہا کرا لیاگیا ہے۔ ملزم آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔
واؤڈ صوبے میں پولیس کے ترجمان جین کرسٹوفی سوٹیرل نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا۔
واؤڈ کینٹن پبلک پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان ونسنٹ ڈیروانڈ نے کہا کہ اس شخص کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر ایرک کالٹنرائیڈر نے مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ “یرغمالیوں کی تعداد 15 تھی۔ انہیں بازیاب کرانے کے لیے 60 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔