Wednesday, February 5, 2025, 12:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کی انڈیا کو جوابی محصولات کی دھمکی

ٹرمپ کی انڈیا کو جوابی محصولات کی دھمکی

اگر وہ (انڈیا) ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف سے متعلق اپنی دیرینہ شکایت دہراتے ہوئے انڈیا کو جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک لمحے کے لیے ٹیرف کے لفظ کو بھول جائیں۔ اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔ وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں، ہم ان پر ٹیکس لگاتے ہیں، اور وہ ہماری تقریباً تمام مصنوعات پر ٹیکس لگاتے ہیں اور ہم ان پر ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوابی لفظ اہم ہے کیونکہ اگر کوئی ہم سے (ٹیکس) چارج کرتا ہے، جیسے انڈیا، ہمیں اپنے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر انڈیا ہم سے 100 فیصد ٹیکس چارج کرتا ہے، تو کیا ہمیں ان سے کچھ نہیں لینا چاہیے؟‘

نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ انڈیا بہت زیادہ (ٹیکس) چارج کرتا ہے۔ برازیل بھی بہت زیادہ ٹیکس لگاتا ہے۔ اگر وہ ہم سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے لیکن ہم ان سے اتنا ہی وصول کرنے جا رہے ہیں۔

banner

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران انڈیا کے لیے ترجیحی تجارتی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے قریبی تعلقات کے باوجود انڈیا کو پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ٹیرف کی ایک تلخ جنگ کا سامنا کرنا پڑا جس نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024