Thursday, December 26, 2024, 9:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیسلا اگلے سال انسان نما روبوٹ استعمال کرے گی: مسک

ٹیسلا اگلے سال انسان نما روبوٹ استعمال کرے گی: مسک

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کو 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے کہا ہے کہ کمپنی اگلے سال اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی۔

چند ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 کے آخر تک ان روبوٹس کو لانچ کریں گے۔

ایلن مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔

مسک نے اپریل میں کہا تھا کہ ’’ٹیسلا‘‘ کا روبوٹ جسے ’’ Optimus ‘‘ کہا جاتا ہے اس سال کے آخر تک فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا اور 2025 کے آخر میں فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔

banner

واضح رہے جاپانی کمپنی ہونڈا اور بوسٹن ڈائنامکس جو کہ ہنڈائی موٹر کی ذیلی کمپنی ہے، کئی سالوں سے انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہیں۔

یہ کمپنیاں ایسے روبوٹس پر زور دے رہی ہیں جو لیبر کی ممکنہ کمی کو پورا کریں اور بار بار ایسے کام انجام دیں جو خطرناک یا تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ان کاموں میں لاجسٹک، گودام اور مینوفیکچرنگ سروسز شامل ہیں۔

اس بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے ٹیسلا کے حصص کے لین دین میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024