Thursday, November 21, 2024, 11:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیسلا کی 20 لاکھ گاڑیوں کے آٹوپائلٹ میں نقص نکل آیا، واپس طلب

ٹیسلا کی 20 لاکھ گاڑیوں کے آٹوپائلٹ میں نقص نکل آیا، واپس طلب

پانچ اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ گاڑیوں میں نقص نکلا

by NWMNewsDesk
0 comment

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوالی ہیں کیونکہ ان کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابیاں حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیسلا نے کہا کہ آٹو پائلٹ سافٹ ویئر سسٹم کنٹرول ڈرائیور کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتا۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ خودکار ٹیکنالوجی حفاظت کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب اسے ذمہ داری کے ساتھ لگایا جائے۔

کمپنی نے نقص نکل آنے کے بعد گاڑیوں کو مارکیٹ سے واپس طلب کرنااپنی نوعیت کا ایک بڑا فیصلہ ہے، ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ نئے حفاظتی اقدامات لگائے گی اور موجودہ نقائص کو دور کرے گی۔

banner

واضح رہے کہ جن گاڑیوں کو مارکیٹ سے اٹھایا گیا ہے، ان میں پانچ اکتوبر 2012 اور سات دسمبر2023 کے درمیان تیار کردہ وائے، ایس، تھری، اور ایکس ماڈلز میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024