Thursday, November 21, 2024, 1:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پابندی کے باوجود جو بائیڈن کی ٹک ٹاک پر انٹری

پابندی کے باوجود جو بائیڈن کی ٹک ٹاک پر انٹری

بائیڈن ایچ کیو کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر انتخابی مہم شروع کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد پابندی کے باوجود ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکی وفاقی ملازمین کے زیرِ استعمال سرکاری موبائل فونز یا دیگر آلات پر ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

اس کے باوجود صدر جو بائیڈن چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سیاسی مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔

banner

جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بائیڈن ایچ کیو کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

صدر کے معاونین کا کہنا ہے کہ بائیڈن سے ذاتی طور پر یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ یا ان کی انتظامیہ میں سے کوئی اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنے۔ تاہم،ٹک ٹاک اکاؤنٹ مکمل طور پر انتخابی مہم کی ٹیم کے ذریعے چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن دونوں خبردار کر چکے ہیں کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت سے شیئر کر سکتی ہے۔

اس ڈیٹا میں براؤزنگ ہسٹری لوکیشن اور بائیو میٹرک آئیڈینٹی فایئرز جیسا ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2022 میں وفاقی حکومت کے تقریباً 40 لاکھ ملازمین کی سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024