Sunday, December 22, 2024, 10:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پارٹی اراکین کی جانب سے ووٹنگ کا بائیکاٹ، تحریک کے حق میں 195 ووٹ پڑے

پارٹی اراکین کی جانب سے ووٹنگ کا بائیکاٹ، تحریک کے حق میں 195 ووٹ پڑے

جنوبی کوریا کے صدر مواخذے کی تحریک سے بچ نکلے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف پارٹی اراکین کی جانب سے ووٹنگ کے بائیکاٹ کے باعث مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی۔

صدر یون سک یول کو ملک میں مارشل لا نافذ کرنے پر حزب اختلاف کی طرف سے مواخذے کا سامنا تھا۔

مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لیے 200 ووٹ درکار تھے تاہم تحریک کے حق میں 195 ووٹ ڈالے گئے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر وون شک نے مواخذے کی تحریک کی ناکامی پر کہا کہ ’ یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ آج ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہوسکتا، قومی اسمبلی میں ہونے والے فیصلے کو پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے۔’

banner

تاہم اپوزیشن جماعت نے مواخذے کی تحریک ناکام ہونے کی صورت میں اگلے ہفتے دوبارہ ووٹنگ کا اعلان کیا۔

صدر یون سک یول کی اپنی جماعت کے ارکان کی جانب سے ووٹنگ کے عمل کے بائیکاٹ کے بعد مواخذے کی تحریک ناکام ہوئی۔

ایوان میں تحریک پر اراکین کی جانب سے بحث کے دوران یون سک یول کی پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کا صرف ایک رکن اپنی نشست پر رہا جبکہ کچھ دوسرے اراکین ووٹنگ کے دوران واپس آئے جس نے ووٹنگ کے عمل کے حوالے سے شکوک شبہات میں اضافہ کردیا۔

قبل ازیں صدر یون سک یول نے اپنے خطاب میں ملک میں مارشل لا لگانے کی کوشش کے لیے قوم سے معافی مانگی تاہم انہوں نے اپنی جماعت کے کچھ لوگوں کی جانب سے استعفیٰ دینے کے شدید دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے استعفیٰ نہیں دیا۔

یون سک یول نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا میں 44 سالوں میں پہلی بار مارشل لا کے اعلان کے اپنے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش نہیں کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مایوسی پیدا ہونے کے باعث کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024