Sunday, December 22, 2024, 8:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کا کورٹ مارشل، بغاوت کا جرم ثابت

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کا کورٹ مارشل، بغاوت کا جرم ثابت

سزاکے تحت دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لئے گئے ہیں، آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سزا سنائی گئی، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں ریٹائرڈ افسران کو سزائیں سنائیں۔

banner

آئی ایس پی آر کے مطابق سزاکے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سزا پانے والے پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران اپنے سوشل میڈیا بیانات اور وی لاگز میں پاک آرمی اور اعلیٰ افسران کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024