لاہور میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے۔
کپتان سلمان آغا 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 22 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، شاداب خان 48،محمد حارث 31، خوشدل شاہ نے 5 رنز بنائے۔
فخر زمان ایک اور صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے 2 جبکہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بنگال ٹائگرز کے کپتان لٹن داس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تنزید حسین 31 ، ذاکر علی 36 اور توحید ہردوئی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے جھنوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لیں
TREMENDOUS PERFORMANCE 🌟@RealHa55an makes a huge impact, becoming the 4️⃣th Pakistan bowler to take a T20I five-wicket haul 💪#PAKvBAN | #ClashOfGreen pic.twitter.com/5Ikvyz7Ab9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 28, 2025
شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔