Saturday, November 23, 2024, 11:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں خونی الیکشن؛ بلوچستان میں دو امیدواروں کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے،کم ازکم 30 افراد ہلاک

پاکستان میں خونی الیکشن؛ بلوچستان میں دو امیدواروں کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے،کم ازکم 30 افراد ہلاک

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دھماکے موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی امیدواروں کے باہر ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دو درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

بدھ کو پہلا دھماکہ ضلع پشین جب کہ دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں امیدواروں کے دفتر کے باہر ہوا۔

پشین کے علاقے خانوزئی میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 47 کے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

banner

دوسرا دھماکے میں ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد قریب موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں دھماکے موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیے گئے جس میں بال بیئرنگ اور کیل بھی استعمال کیے گئے۔

ایک اور واقعے میں قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024