115
امریکہ نے بھارت سے کینیڈا میں قتل کئے گئے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کی موت کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل پر ان سے مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
