ایران کی جانب سے تناؤ ختم کرنے کی خواہش کے بعد نگران وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے رابطے پر کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پڑوسی ملک حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے۔
وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا گیا۔
قبل ازیں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے پر اتفاق کیا۔
فریقین نے باہمی تناؤ میں کمی لانے، اعتماد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی اتفاق کر لیا۔
Foreign Minister @JalilJilani spoke with the Foreign Minister of Iran, @Amirabdolahian today. Foreign Minister Jilani expressed Pakistan’s readiness to work with Iran on all issues based on spirit of mutual trust and cooperation. He underscored the need for closer cooperation on… pic.twitter.com/BctWkBvnjl
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) January 19, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملےکیے جس میں 2 بچیاں ہلاک ور 3 زخمی ہوئی تھیں۔
پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر اور اپنے تہران میں تعینات سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
پاکستان نے گزشتہ روز صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا