Saturday, April 19, 2025, 8:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا سب سے بڑا شہر اسٹریٹ کرمنلز کی آمجگاہ بن گیا

پاکستان کا سب سے بڑا شہر اسٹریٹ کرمنلز کی آمجگاہ بن گیا

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں 11 شہری قتل ہوگئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں لوٹ مار کے دوران صرف رمضان  میں ہی خاتون سمیت 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گزشہ روز یکم اپریل کو گلشن معمار اجمیر ٹاور کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار امجد کو مزاحمت کے دوران قتل کردیا۔

گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لےکر جانے والے افراد کو اجمیر ٹاور کے قریب رووکا، لٹیرں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سےکار سوار امجد اور امان اللہ زخمی ہوئے، زخمی امجد چند لمحوں میں ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ اسٹریٹ کرمنلز گزشتہ ماہ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 17 جب کہ رواں سال 50 شہریوں کو جان سے مار چکے ہیں۔

banner

تین رمضان المبارک بتاریخ 14 مارچ کو پاکستان بازار کے علاقے میں محمد فرحان نامی شہری جاں بحق ہوا، اس کے بعد پانچ رمضان کو ڈاکوؤں نے عیسی نگری اور 6 رمضان کو اسٹیل ٹاؤن میں شہری کو قتل کیا گیا۔

اس کے بعد اکیس مارچ کو ملیر کینٹ کے قریب انجینئیر شعیب شفقت کی جان لی گئی جب کہ اسی روز پاکستان بازار میں اختر مسیح کو قتل کیا گیا، 24 مارچ کو نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دکاندار عبدالرحمٰن کو قتل کیا۔

25 مارچ کو سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے ذوہیب کی جان لی

26 مارچ کو اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر خاتون نازیہ جان سے گئی۔

انتیس مارچ کی شب ملینیم مال کے قریب سید علی رہبر کو قتل کیا گیا

30 مارچ کو ایوب گوٹھ میں ڈاکوؤں نے کانجھی نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتارا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024