Thursday, November 21, 2024, 12:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل کام نہیں کر رہا، عالمی بینک

پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل کام نہیں کر رہا، عالمی بینک

پاکستان کو نجی شراکت داری میں اضافہ کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ناجی بینہاسین

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہاسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موجودہ معاشی ماڈل کام نہیں کر رہا ہے۔

ناجی بینہاسین نے یو این ڈی پی کی تازہ اشاعت میں شائع ہونے والے پالیسی وژن مضمون میں لکھا کہ پاکستان کے اکنامک ماڈل کام اس لیے نہیں کر رہا کیوںکہ وہ اپنے ہمسایوں سے پیچھے رہ گیا ہے، وہاں غربت کے خاتمے میں نمایاں پیشرفت اب پلٹنا شروع ہو گئی جب کہ ترقی کے فوائد ایک اشرافیہ کو ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر وسیع اتفاق رائے ہے کہ ان پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے جو ترقی کو متاثر کرتی ہیں، صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، اور بہت غیر مستحکم و کم ترقی کا باعث بنتی ہیں۔

یو این ڈی پی کے سہ ماہی ترقیاتی میگزین ڈیولپمنٹ ایڈوکیٹ پاکستان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا شدید سامنا ہے جہاں قدرتی آفات کے ممکنہ تباہ کن اثرات پہلے ہی واضح ہیں جو پاکستانی حکام، سول سوسائٹی اور دانشوروں کو ملک میں اہم ترقیاتی حل کے راستوں پر خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

banner

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے زور دیا کہ زرعی خوراک اور توانائی کے اہم شعبے میں پالیسی کی ناکامیوں اور خرابیوں کو دور کیا جانا چاہئے، زراعت میں سبسڈی اور قیمتوں کی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024