Thursday, December 26, 2024, 4:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی اینیمیٹیڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب

پاکستانی اینیمیٹیڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب

نوجوان پاکستانی اینیمیٹر عثمان ریاض کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جولائی میں ریلیز ہوئی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا کہ پاکستان کی ہینڈ ڈرائنگ پر مشتمل اولین اینیمیٹڈ فلم “دی گلاس ورکر” کو 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اینیمیٹڈ فیچر فلم اور بین الاقوامی فیچر فلم دونوں کیٹیگریز کی اہل فلموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نوجوان پاکستانی اینیمیٹر عثمان ریاض کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جولائی میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں 1,477 کٹس اور 2,500 انفرادی ڈرائنگ شامل ہیں۔
سنِ بلوغت کو پہنچنے کی یہ کہانی ونسنٹ اور ایلس کی ہے۔

نوجوان ونسنٹ اپنے والد کی شیشے کی ورکشاپ میں شاگرد ہے اور ایلس ایک باصلاحیت وائلن نواز اور ایک فوجی کرنل کی بیٹی ہے۔

سر پر منڈلاتی جنگ کے پس منظر میں فلمائی گئی کہانی میں والدین اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کے تعلقات کو ایک آزمائش درپیش ہے۔

banner

اکیڈمی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا، “97ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اینیمیٹڈ فیچر فلم کی کیٹیگری میں اکتیس فیچرز غور کیے جانے کے لیے اہل ہیں” اور ان میں “دی گلاس ورکر” شامل ہے۔

ویب سائٹ پر مزید کہا گیا، “اینیمیٹڈ فیچر فلم کی کیٹیگری میں جمع کروائی گئی فلمیں بہترین فلم سمیت دیگر کیٹیگریز میں بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اہل ہو سکتی ہیں۔ اینیمیٹڈ فلمیں اس کیٹیگری کی بھی اہل ہیں جو کسی ملک کی بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں باضابطہ جمع کروائی گئی ہو۔”

فہرست میں سے پانچ فلموں کو اینیمیٹڈ فیچر فلم کے زمرے میں نامزدگیوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کے حتمی فاتح کا اعلان تین مارچ 2025 کو ہونے والی آسکر تقریب میں ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024