107
پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں جاری چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم نے ایکوا ڈور کے جیوئیر ایمیلو رومو لوپز کو باآسانی 0-3 سے شکست دی۔
ٹائٹل کے لیے حذیفہ ابراہیم کا مقابلہ ٹاپ سیڈ بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی رشی سری واستاوا سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل میں حذیفہ نے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کولمبیا کے جیوان اریساری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے قابو کیا تھا۔
