100
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں چوک بابا اعظم کے قریب رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر آگ لگی۔
پولیس کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ سے چار بچے جھلس گئے۔
ریسکیو کے مطابق بچوں کی شناخت 12سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
