Sunday, December 22, 2024, 11:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، کم عمر بچہ بھی شامل

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، کم عمر بچہ بھی شامل

کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز بند ہونے کی وجہ سے معلومات تک رسائی اور رابطوں میں مشکلات کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

پیر کی شام لانگ مارچ کے شرکا کا پہلا قافلہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی کے سامنے پہنچا تو پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کی۔

مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کم عمر بچہ بھی شامل ہے۔

کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز بند ہونے کی وجہ سے معلومات تک رسائی اور رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

banner

کشمیر میں احتجاج کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نذیر کشمیری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں میں کمی کے نوٹی فکیشن میں ابہام ہیں۔ جب تک یہ ابہام دور نہیں کیے جاتے، وہ اپنا احتجاج پر امن انداز میں جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ اعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے بات چیت کے بعد بجلی کے نرخوں میں سبسڈی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا نرخ تین روپے فی یونٹ چارج ہوگا۔ اسی طرح 100 سے 300 یونٹ کے لیے نرخ پانچ روپے فی یونٹ اور 300 سے زائد کے لیے چھ روپے فی یونٹ بجلی کا نرخ جاری کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کمرشل ٹیرف کے لیے ایک سے 300 یونٹ کے لیے 10 روپے اور 300 سے زائد یونٹ کے لیے 15 روپے فی یونٹ کا نرخ رکھا گیا ہے۔

اسی طرح آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں فی من 1100 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد پہلے آٹے کا نرخ جو 31 سو روپے فی من تھا، اب اسے 2000 روپے فی من کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم نے کا کہنا تھا کہ یہ نوٹی فکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024