Thursday, November 21, 2024, 10:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل: امریکی ججوں کیلئے ضابطہ اخلاق پیش

پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل: امریکی ججوں کیلئے ضابطہ اخلاق پیش

باضابطہ اخلاقی ضابطہ کی عدم موجودگی ایک غلط فہمی کا باعث بنی ہے : سپریم کورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کی پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ججوں کیلئے ضابطہ اخلاق پیش کر دیا گیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے اپنے 9 ججوں کیلئے پہلی بار باضابطہ طور پر ایک اخلاقی ضابطہ پیش کر دیا۔

امریکی سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ باضابطہ اخلاقی ضابطہ کی عدم موجودگی ایک غلط فہمی کا باعث بنی ہے،اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے یہ ضابطہ جاری کیا جارہا ہے۔

14صفحات پر مشتمل ضابطہ اخلاق پر تمام 9 ججوں نے دستخط کیے ہیں۔

banner

ضابطے اخلاق کے تحت ججوں کو خاندانی،سماجی، سیاسی،مالی یا دیگر رشتوں کو سرکاری طرزعمل یا فیصلے پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ضابطے اخلاق کے مطابق ججوں کو عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ہوگا،کوڈ میں تحائف کی قبولیت کے قوانین بھی شامل ہیں،کوڈ کے تحت ججوں کے کسی سیاسی جماعت کی مہم میں تقریر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کے پرتعیش تعطیلات اور مہنگے تحائف لینے کا اسکینڈل سامنے آیا تھاجس کے بعد سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کی طرف سے ججوں پر ضابطہ اخلاق اپنانے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024